
ایل ڈی اے کے زیر اہتمام پلاٹوں کا نیلام عام4اکتوبر کو ہو گا۔
نیلام عام میں لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کے فرسٹ فلور کی تمام دکانیں،جوبلی ٹاﺅن میں مارکی سائٹ،گلشن راوی میں پارکنگ سائٹ،مختلف سوسائٹیوں میں واقع کمرشل و رہائشی پلاٹ اور پرائیویٹ سکیموں کی پبلک یوٹیلیٹی سائٹس نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایل ڈی اے کے زیر اہتمام گلبرگ میں واقع لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کے فرسٹ فلور کی تمام دکانوں کو نیلام کیا جا رہا ہے ۔ نیلامی میں فرسٹ فلور پر واقع تمام دکانوں کو حقوق کرایہ داری کے لیے 5 سال کی لیز کے لیے نیلام کیا جائے گا۔کاروباری حضرات کی سہولت کے لیے انہیں لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کی دکانوں کے لیے 3 ماہ کا گریس پیریڈ بھی دیا جائے گا ۔ایل ڈی اے تمام دکانیں ایک بڑے کاروباری گروپ یا پارٹی کو لیز کرے گا۔جوبلی ٹاون میں مارکی سائٹ اور گلش راوی میں پارکنگ سائٹ بھی لیز کے لیے پیش کی جائے گی۔ایل ڈی اے کی سوسائٹیوں جوبلی ٹاون، ایونیو ون، تاجپورہ، مصطفی ٹاون ،قائد اعظم ٹاون، سبزہ زار، نیو گارڈن ٹاون کے رہائشی و کمرشل پلاٹ بھی نیلامی میں پیش کیے جائیں گے۔شہر کی مختلف پرائیویٹ سوسائٹیوں کی پبلک یوٹیلیٹی سائٹس بھی نیلامی میں پیش کی جائیں گی۔ایل ڈی اے کے زیر اہتمام 4 اکتوبر دن 10بجے نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا ۔نیلامی ایل ڈی اے کمیونٹی سنٹر، 9 سوک سنٹر گارڈن ٹاون میں منعقد ہو گی۔