
38ویں میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد نے الحمراء کا دورہ کیا۔
وفد کو الحمراء کی تاریخ، کارکردگی، خدمات،مشن، سروسز ڈلیوری و دیگر امور پر بریف کیا گیا۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت افسران نے الحمراء کی خدمات کو سراہا۔الحمراء ادب وثقافت کی کہکشاں ہے، محبتوں کا سفر جاری رہے گا۔ سول سرونٹ کو اپنی تہذیب وتمدن، زبان وادب اور ثقافتی اقدار سے آشناہونا چاہیے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت افسران کے38ویں میڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا۔شرکاء کا روایتی انداز میں پُرجوش استقبال کیا گیا، وفد میں شامل اراکین نے ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء طارق محمود چوہدری سے ملاقات کی اور اہم ادبی و ثقافتی امور پر تبادلہ خیال ہوکیا۔وفد کو الحمراء کی تاریخ، کارکردگی، خدمات،مشن، سروسز ڈلیوری و دیگر امور پر بریف کیا گیا۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں زیر تربیت افسران نے الحمراء کی خدمات کو سراہا۔شرکاء کو الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس، الحمراء سٹوڈیو، الحمراء ادبی بیٹھک، الحمراء آرٹ گیلری، الحمراء ہالز و دیگر شعبوں کادورہ کیا۔وفد میں افسران نے الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ کے اساتذہ و نوجوان آرٹسٹوں کی پرفارمنس دیکھی۔طارق محمود چوہدری کے ہمراہ الحمراء آرٹ گیلری میں جاری نوجوان آرٹسٹ کا تھیسس ورک دیکھا اور اس موقع پر کہا کہ فنون لطیفہ میں اعلی خدمات سرانجام دینے والے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں،الحمراء ادب وثقافت کی کہکشاں ہے، محبتوں کا سفر جاری رہے گا،سول سرونٹ کو اپنی تہذیب وتمدن، زبان وادب اور ثقافتی اقدار سے آشناہونا چاہیے۔ دورہ کے اختتام پر سوو نیئر کا تبادلہ ہوا، گروپ فوٹو بنایا گیا، وفد کے شرکاء خوشگوار یادیں لیے روانہ ہوگئے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن عاصم چوہدری و دیگر افسران بھی موجود تھے۔