بنک سےرقم نکلوانےوالےشہریوں کو فائرمارکرقتل وزخمی کرنے والا بین الاضلاعی 3رکنی خطرناک گینگ گرفتار
سی آئی اے سٹی کوتوالی نے3 رکنی بین الاضلاعی خطرناک گینگ کو کم سے کم وقت میں ٹریس کیا، ملزمان عمران عرف چھوٹا، محمد لطیف عرف طیفا اور بابر علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سےنقدی 33 لاکھ روپے، 4 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی)” تفصیلات ایس پی سی آئی اے نارتھ فرقان بلال نےسی آئی اے سٹی کوتوالی میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ،بنک سے رقم نکلوانے والے شہریوں کو فائر مار کر قتل و زخمی کر ے والا بین الاضلاعی خطرناک گینگ گرفتار،سی آئی اے سٹی کوتوالی نے3 رکنی بین الاضلاعی خطرناک گینگ کو کم سے کم وقت میں ٹریس کیا، ملزمان عمران عرف چھوٹا، محمد لطیف عرف طیفا اور بابر علی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سےنقدی 33 لاکھ روپے، 4 موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد کیا ، ملزمان نےاسلام پورہ کےعلاقہ میں میزان بنک سے رقم نکلوانے والے شہری ذیشان کو دوران واردات زخمی کیا اور راہگیر عارف کو فائر مار کر قتل کر دیا تھا،ملزمان نے2016 میں کاہنہ کے علاقہ میں دوران واردات شہری شہباز کو بھی فائر مار کر قتل کیا تھا،علاقہ مصری شاہ، اچھرہ اور باغبانپورہ بنک سے رقم نکلوانے شہریوں سے بنک کی رقم لوٹنے والی متعدد وارداتو کا انکشاف،ملزمان مختلف شہروں لاہور سیالکوٹ، فیصل آباد، گجرات، گجرانوالہ اور قصور میں ریکارڈ یافتہ ہیں،لاہورکے مختلف علاقوں میں ہونےوالی 23 سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں کا بھی انکشاف مزید تفتیش جاری،ملزمان مختلف علاقوں میں اسلحہ کے زور پر وارداتیں کرکے فرار ہو جاتے تھے،ملزمان دوران واردات فائر مارنے کے عادی تھے،ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی،IT ایکسپرٹس اور تجربہ کار افسران کی مدد سے مختصر وقت میں گرفتار کیا گیا، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ سی آئی اے پولیس کی اولین ترجیح ہے،پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،ایس پی نارتھ فرقان بلال۔