اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

سرکاری ہسپتالوں کو مریضوں کیلئے بہترین علاج گاہیں بنانا ہمارا اصل عزم ہے،ہم نگران حکومت ہیں جس کا کوئی سیاسی ایجنڈانہیں ہے

وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت پرصوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیاجارہاہے پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکرنا چاہتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹرجاویداکرم۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے الائیڈہسپتال فیصل آباد،سول ہسپتال فیصل آباد، چلڈرن ہسپتال، فیصل آباد ٹیچنگ ہسپتال اورفیصل آبادانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا تفصیلی دورہ کیا۔محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن سے ایڈیشنل سیکرٹری اشفاق الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالمتین اور وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر چوہدری بھی صوبائی وزیرصحت کے ہمراہ تھے۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے الائیڈ ہسپتال فیصل آبادمیں ایمرجنسی،آؤٹ ڈور،ٹی بی سکریننگ روم،ڈینگی کاؤنٹرز اور ہیپاٹائٹس کاؤنٹرزکا دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ایم ایس الائیڈہسپتال فیصل آبادڈاکٹرفہیم یوسف نے نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کومریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرم نے سول ہسپتال فیصل آباد میں کارڈیک سنٹر،ایمرجنسی،ڈینٹل سنٹر اور لیورسنٹر کابھی دورہ کیا۔ایم ایس سول ہسپتال فیصل آباد ڈاکٹرمحمد ظفرنے نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کو طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بعدازاں نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے فیصل آبادانسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی میں ایمرجنسی ودیگروارڈزکا دورہ کیا۔ایم ایس ایف آئی سی ڈاکٹرندیم اخترنے نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم کو مریضوں کیلئے دستیاب طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔
نگران صوبائی وزیرصحت پروفیسرڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی کی ہدایت پرصوبہ بھرکے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لیاجارہاہے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیداکرنا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سیدمحسن نقوی نے فیصل آبادمیں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرکے فیصل آبادکی آباد ی کے مسائل کو حل کرنے کی جانب ایک مثبت قدم بڑھایاہے۔سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے مزیدبہتری کیلئے حتمی سفارشات وزیراعلی کو پیش کی جائیں گی۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مزیدکہاکہ سرکاری ہسپتالوں کو مریضوں کیلئے بہترین علاج گاہیں بنانا ہمارا اصل عزم ہے۔ہم نگران حکومت ہیں جس کا کوئی سیاسی ایجنڈانہیں ہے۔ہم صرف اور صرف عوام کی خدمت کیلئے آئے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button