مشرق وسطیٰ

پارکنگ قوانین کی عملدرآمد کے لیے ٹیپا، ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ مل کر کام کریں۔محمد علی رندھاوا

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاواکی زیر صدارت ٹیپا ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس۔ ٹیپا کو خود مختار اور منافع بخش بنانے کے لیے پہلی دفعہ ٹھوس و جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹیپا کو ریسورس جنریشن کے لیے نئے اہداف دیئے اور حکمت عملی بھی طلب کر لی۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاواکی زیر صدارت ٹیپا ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے بریفنگ دی۔ ٹیپا کو خود مختار اور منافع بخش بنانے کے لیے پہلی دفعہ ٹھوس و جامع اقدامات کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ٹیپا کو ریسورس جنریشن کے لیے نئے اہداف دیئے اور حکمت عملی بھی طلب کر لی۔کمشنر و ڈی جی نے ٹیپا کے تمام ونگز کو پوری طرح متحرک کرنے اور کارکردگی جانچنے کے لیے ٹارگٹ بھی متعین کر دیئے۔اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ شہر کے انڈرپاسز کی بہتری کے لیے ٹیپا نے جامع پلان کے تحت کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اجلاس میں ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے کیے گئے کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لاہور کی پانچ لوکیشنز پر پیڈیسٹیریں برجز پر جاری کاموں پر بریفنگ دی گئی۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ پارکنگ قوانین کی عملدرآمد کے لیے ٹیپا، ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ مل کر کام کریں۔ اجلاس میں شہر کی اہم شاہراہوں و مصروف چوکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی چیف انجینئر ٹیپا کو تمام ونگز کی کارکردگی رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، کمشنر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویڑن جاوید رشید چوہان، ایم ڈی واسا غفران احمد، سی ای او ایم سی ایل اقبال فرید ،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن صاحبزادہ یوسف، ڈائریکٹر فنانس کاشف عمران، ایل ڈی اے، ٹیپا اور نیسپاک کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button