ڈی جی پاکستان سول ا یوی ایشن اتھارٹی کی بنگلہ دیش میں 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس میں شرکت
کانفرنس کا موضوع نیکسٹ جنریشن آف ایوی ایشن پروفیشنلز (NGAP) کے اقدام کے ساتھ ساتھ ICAO میں جینڈز/صنفی مساوات کے پروگرام کا فروغ
ڈھاکہ (نمائندہ وائس آف جرمنی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (PCAA) کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کی ٹیم نے ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس میں شرکت۔ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر (DAAR), ڈائریکٹر(CATI), جوائنٹ ڈائریکٹر ICAO Cell ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہیں بنگلہ دیش میں پندرہ اکتوبر کو شروع ہونے والی 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس کا اج آخری دن ہیکانفرنس کا موضوع نیکسٹ جنریشن آف ایوی ایشن پروفیشنلز (NGAP) کے اقدام کے ساتھ ساتھ ICAO میں جینڈز/صنفی مساوات کے پروگرام کا فروغ – پی سی ایاے وفد کی مختلف ممالک اور تنظیموں کے مندوبین کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت ڈی جی پی سی اے اے نے استعداد کار کی تعمیر اور نفاذ پر ایک سیشن میں ناظم کی حیثیت میں شرکت کی – پی سی اے اے کے مندوبین نے ICAO بیورو آف کیپیسٹی ڈویلپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی – ڈپٹی ڈائریکٹر ICAO اور یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کے ساتھ پاکستان کے آئندہ دوروں پر بات چیت بھی ہوئی۔
شہری ہوا بازی کے مختلف پہلوؤں پر برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مندوبین کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی ہوئی۔-پی سی اے اے وفد نے فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن (FSF) کے مندوبین کے ساتھ فلائیٹ سیفٹی کے بارے میں خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا اور شہری ہوا بازی میں سیفٹی کلچر کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔