مشرق وسطیٰ

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کی قیادت میں تاریخ کی پہلی ڈی جی نرسنگ، پرنسپلز نرسنگ کالجز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کانفرنس کا انعقاد۔

سرکاری ہسپتالوں کے حالات کی بہتری کیلئے یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی بہتر گورننس کو یقینی بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔پنجاب کے نرسنگ کالجز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں گے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کی قیادت میں تاریخ کی پہلی ڈی جی نرسنگ، پرنسپلز نرسنگ کالجز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ کانفرنس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے سپیشل سیکرٹری آپریشنز راجہ منصور احمد، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجدعلی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زاہدہ اظہر، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ایڈیشنل سیکرٹری سٹاف نرسنگ اشفاق الرحمن خان، ایڈیشنل سیکرٹری میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر محمد وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس شاہدہ فرخ اور سیکشن آفیسر جنرل جواد پیرزادہ نے شرکت کی۔کانفرنس میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سے سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈی جی پنجاب ڈرگز کنٹرول ڈاکٹر سہیل، ڈی جی نرسنگ پنجاب منزہ چیمہ، ڈی ایچ ایس سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ، نعیم گیلانی، نرسنگ کالجز کی تمام پرنسپلز و دیگر موجود تھے۔کانفرنس کے تمام حاضرین نے سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان کی اس بہترین کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے حاضرین کی جانب سے تمام سوالات کے خود جوابات دیئے۔
سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ سرکاری ہسپتالوں کے حالات کی بہتری کیلئے یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کی بہتر گورننس کو یقینی بنانے کیلئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔پنجاب کے نرسنگ کالجز میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کریں گے۔ نرسنگ شعبہ کو نظام صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ علی جان خان نے کہاکہ کانفرنس کے حاضرین کی جانب سے نظام صحت کی بہتری کیلئے پیش کی گئیں تمام سفارشات پر عملدرآمد کیا جائے گا۔نرسنگ کے ہر کیڈر کیلئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب نے نرسوں کی ترجیحی بنیادوں پر ترقیاں کی ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button