کم سے کم لاگت میں منصوبے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے اور فلاحی سکیموں کیلئے جتنے وسائل بچائے جاسکتے ہیں بچائے جائیں۔ایس ایم تنویر
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ کم سے کم لاگت میں منصوبے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔عوام کی مزید فلاحی سکیموں کے لئے جتنے وسائل بچاسکتے ہیں بچائے جائیں
لاہورپاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کی زیر صدارت پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا 15واں اجلاس نیو منسٹر بلاک میں منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران 15نکاتی ایجنڈے پرغورکیاگیا۔اجلاس میں کمیٹی نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت 3منصوبوں کی تعمیر کی منظوری دی۔ ان منصوبوں میں والڈسٹی لاہور کے گیٹس کے باہر زیر زمین 5 پارکنگ کی سہولیات، ٹھوکر نیاز بیگ سے موہلنوال کینال روڈ سیوریج اور ویسٹ ری سائیکلنگ پراجیکٹ کی تعمیر شامل ہے۔کمیٹی نے ان منصوبوں کے لئے پی ڈی ایف کاسٹ کی منظوری کے علاوہ اتھارٹی کے لئے کمرشل بینک اکاؤنٹ کھولنے اور نئی گاڑیوں کی خریداری کی بھی منظوری دی۔اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے بعض انتظامی اور مالیاتی امور کی منظوری دی گئی اور کمیٹی نے 13ویں اور 14ویں اجلاسوں کے منٹس کی بھی توثیق کی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر نے کہاکہ کم سے کم لاگت میں منصوبے مکمل کرنے کی کوشش کی جائے۔عوام کی مزید فلاحی سکیموں کے لئے جتنے وسائل بچاسکتے ہیں بچائے جائیں۔ایس ایم تنویر نے کہاکہ پنجاب کی نگران حکومت عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔اجلاس کو بتایاگیاکہ پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی 43ارب روپے کے 6بڑے منصوبے مکمل کرچکی ہے۔سی ای او اتھارٹی اقبال حسین، سیکرٹری عمر سعید اور ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران نے اجلاس میں شرکت کی۔