مشرق وسطیٰ

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے،لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔بلال صدیق کمیانہ

لاہور پولیس کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری رواں سال میں اب تک5755سرچ آپریشنز کئے گئے،اس دوران153607گھروں،77744کرایہ داروں جبکہ601599اشخاص کو چیک کیا گیا،دوران سرچ آپریشنز258ہوٹلز،62گیسٹ ہاوسز116ہوسٹلزاور8516دکانیں چیک کی گئیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے۔ لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک5755سرچ آپریشنز کئے ہیں۔
یہ بات سربراہ لاہور پولیس بلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشنز کے دوران153607گھروں،77744کرایہ داروں جبکہ601599اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہورنے بتایا کہ دوران سرچ آپریشن258ہوٹلز،62گیسٹ ہاوسز116ہوسٹلزاور8516دکانیں چیک کی گئی ہیں اور دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت1047اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کا اہم فریضہ ہے۔انہوں نے قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button