پنجاب بھرمیں 1168ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق1215 زخمی ہوئے
597معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا
پاکستان لاہور:(نمائندہ وایس آف جرمنی) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1168ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 618افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔597معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (74فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 582ڈرائیوز،51کم عمرڈرائیور، 484مسافراور162پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ249ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت254متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 74حادثات میں 79متاثرین کے ساتھ دوسرے گجر انوالہ 71حادثات میں 72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1228متاثرین میں 992مرد اور236خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 192افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور647افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ389زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1036موٹرسائیکلز،67آٹورکشے،110کاریں،35وین،09مسافر بسیں،28ٹرک اور112دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔