مشرق وسطیٰ

لاہور شہر میں ٹریفک بہاؤ میں بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ کی عملی کوششیں جاری

ٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹریفک بہاؤ میں سستی کا باعث 24 شاہراہوں کی مرمت کا کام جاری،8 کی مرمت مکمل چیف آفیسر ایم سی ایل مرمتی کام کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ رافعہ حیدر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):شہر میں ٹریفک بہاؤ میں بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ کی عملی کوشش جاری ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرٹوٹ پھوٹ کا شکار ٹریفک بہاؤ میں سستی کا باعث 24 شاہراہوں کی مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر چیف آفیسر اقبال فرید خود نگرانی کر رہے ہیں۔ایم او سروسز میاں ثاقب اور سروسز ونگ سڑکوں کی مرمت اپنی موجودگی میں کروا رہے ہیں۔ 24 شاہراہوں میں سے 8 کی مرمت مکمل جبکہ6 ہزار سکوائر فٹ پیچ ورک کیا گیا ہے۔اڈا کراؤن، بانساں والا بازار، کبوتر چوک، خان بابا تا ایم اے او کالج،بھیکے وال تا دبئی چوک، ورکشاپ سٹاپ تا سگیاں، ایس ایس پی نکر تا کچہری چوک اور قادری چوک مال ٹو کی مرمت مکمل کی گئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کاکہناتھاکہ تین سڑکوں کی مرمت کا کام جاری ہے جبکہ باقی کاتخمینہ تیار ہے ان پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔کوشش ہے کہ رواں ماہ 25 نومبر تک تمام قابل مرمت سڑکوں پر کام مکمل کر لیا جائے۔ایم او سروسز سڑکوں کی مرمت کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کروائیں گے۔ رافعہ حیدر نے واضح کیاکہ چیف آفیسر ایم سی ایل مرمتی کام کے اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ سٹرکوں کی مرمت سے ٹریفک مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ شہر میں سموگ کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ ٹریفک مسائل بھی ہیں۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ تعمیراتی کا کام کے دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے سے تعاون کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button