مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے

اس ضمن میں لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک5964سرچ آپریشنز کئے ہیں۔

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور پولیس کا شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قیام امن کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے اس ضمن میں لاہور پولیس نے رواں سال میں اب تک5964سرچ آپریشنز کئے ہیں۔ اسی طرح55/109ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 3730افرادجبکہ73اشتہاری مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصدشر پسند عناصر، اشتہاریوں و دیگر کریمینلز کی سرکوبی ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اور سپروائزری افسران ان آپریشنز کی خود نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ حساس علاقوں میں پولیس ٹیمیں سرچ، سویپ،کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button