سال 2023 اپنی تمام تر رعنائیوں، حشر سامانیوں، حادثات اور خوشیوں کے ساتھ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ سال رواں کے دوران برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے فوٹو گرافروں نے دنیا بھر سے مختلف واقعات، حادثات، جنگ و جدل اور دیگر سرگرمیوں کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے۔
دیکھیں سال 2023 کے اہم واقعات کمیرے کی آنکھ سے روئٹرز کی ان تصاویر میں۔
رواں سال جولائی میں سوئٹزرلینڈ کے جنگلات میں لگی آگ کا ایک منظر
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں 6 اگست 2023 کو ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
19 مارچ 2023 کو تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک میں گولڈن ماؤنٹ کے گردوارے کے پس منظر میں غروب آفتاب کا ایک دل فریب منظر
رواں سال اکتوبر میں افغانستان میں آنے والے زلزلے کے بعد ہرات کے صوبے میں ریکسیو اہلکار ایک خیمہ اٹھا کر لے جارہے ہیں۔
یوکرین کے دارالحکومت کیئف میں برف سے ڈھکے پارک میں 22 نومبر 2023 کو ایک خاتون چہل قدمی کر رہی ہیں۔
رواں سال جولائی میں ہونے والی ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا ایک منظر
12 مارچ 2023 کو ہالی وڈ میں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب کے دوران فوٹوگرافر کے گرنے پر مشہور سنگر لیڈی گاگا ردعمل کا اظہار کر رہی ہیں۔
روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد 31 جنوری 2023 کو متاثرہ علاقوں سے آبادی کے انخلا کے دوران ایک دادا اپنی پوتی کو رخصت کر رہے ہیں۔