کاروبار

ملک کو درپیش معاشی چیلنجیز سے نکالنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صوبائی وزیر انڈسٹریز کامرس

حکومت پنجاب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل اور بزنس کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی سہولیات متعارف کروائی ہیں، بزنس فیسلیٹیشن سنٹرز کا قیام اس سلسلہ کی کڑی ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر انڈسٹریز کامرس، انوسٹمنٹ اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ/ انرجی اینڈ ایگریکلچر پنجاب ایس۔ایم تنویر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل اور بزنس کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی سہولیات متعارف کروائی ہیں، بزنس فیسلیٹیشن سنٹرز کا قیام اس سلسلہ کی کڑی ہے، برآمدات میں اضافہ اور معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسیز تشکیل دی جائیں گی تو کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور معیشت کا پہیہ گھومے گا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کی ٹریڈ یونین کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجیز سے نکالنے کیلئے بزنس کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی ملک کے دیگر شہروں کی کاروباری برادری کیلئے رول ماڈل ہے۔ سیالکوٹ 3 ارب ڈالرز کی برآمدات کرکے ملک کو قیمتی زرمبادلہ کما کر دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ۔ گوجرانوالہ ، گجرات اور سیالکوٹ گولڈن ٹرائی اینگل ہے یہاں سے بنائی ہوئی مصنوعات عالمی معیار کی ہیں اور دنیا بھر میں ان کی مانگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں سرجیکل سٹی کیلئے زمین ایکوائر کرلی گئی ہے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے ڈپٹی کمشنر شاہ میر اقبال کے ہمراہ انوار کلب آڈیٹوریم میں بزنس فیسلیٹیشن سنٹر کے مجوزہ منصوبے کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے صوبائی وزیر کو فیسلیٹیشن سنٹر کی بابت بریفینگ دی۔ صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ ملک عبدالغفور بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button