مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ،شہریوں سے سہولیات کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔

جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور سبزہ زار کی درخواستیں آن لائن پراسس کی جا رہی ہیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا ون ونڈو سیل پر بونیفائیڈ کمیشن سے متعلقہ شہریوں کے کیسز کو جلد پراسس کیا جائے۔محمد علی رندھاوا کی ہدایت

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ کیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے رات 9بجت تک ون ونڈو سیل میں کام کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو پر موجود شہریوں سے سہولیات کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کے اوقات کار صبح 9 سے رات 9بجے تک ہیں۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ون ونڈو سیل پر بونیفائیڈ کمیشن سے متعلقہ شہریوں کے کیسز کو جلد پراسس کیا جائے۔ڈائریکٹر ون ونڈو نے بریفنگ دی۔ون ونڈو سیل پر جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن اور سبزہ زار کی درخواستیں آن لائن پراسس کی جا رہی ہیں۔ون ونڈو سیل پر موجود ہاؤسنگ ڈائریکٹرز نے دوسری شفٹ میں جمع کرائے جانے والی درخواستوں بارے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ون ونڈو سیل کے تمام سیکشنز اور تعینات عملے کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button