مشرق وسطیٰ

ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت اجلاس، ٹاپ 20 تھانوں کے ایس ایچ اوز کی شرکت

آپ میرٹ پر تعینات کئے گئے ہیں، تگڑے ہوکر فرائض انجام دیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس کی محنت سے گذشتہ تین ماہ کے دوران کرائم کا گراف نیچے رہا۔ اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاریوں میں کوتاہی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ آپ میرٹ پر تعینات کئے گئے ہیں، تگڑے ہوکر فرائض انجام دیں۔آپ سے آئندہ بھی اسی جوش و جذبے اور ولولہ کی توقع ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ٹاپ 20 تھانوں کے ایس ایچ اوزسے خطاب کے دوران کیا۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ اسلحہ کے خلاف جاری تحریک میں کوئی غفلت نہ برتی جائے۔ ہاٹ سپاٹس پر مختلف اوقات کار میں ناکہ بندی کی جائے۔ ہر حال میں نائٹ پٹرولنگ سمیت موثر گشت کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائیں۔ جوئے کی اڈوں پر ریڈ کئے جائیں جبکہ آن لائن جواء کھیلنے والوں کوبھی گرفت میں لیں۔ روزانہ کی بنیاد پرسرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button