مشرق وسطیٰ

لاہور پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری

سی سی پی او نے دفعہ 144کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیااور کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس نے عام انتخابات 2024ء کے پرامن انعقاد کیلئے رواں ماہ میں اب تک 322 سرچ آپریشنز کئے ہیں۔
یہ بات کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہوربلال صدیق کمیانہ نے آج یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشنز کے دوران8850گھروں،4099کرایہ داروں اور 30706دیگراشخاص کو چیک کیا گیااور کرایہ داری ایکٹ کے تحت61اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی۔سرچ آپریشنز میں 09اشتہاری مجرمان گرفتار جبکہ ناجائزاسلحہ کے16مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں۔
سی سی پی او نے دفعہ 144کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیااور کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، شہریوں کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کے جان و مال کی مکمل حفاظت اور قانون کے احترام کو یقینی بنانا ہماری ترجیح ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button