مشرق وسطیٰ

ریجنل ٹریننگ سینٹر لیسکو میں میٹر ریڈنگ اسٹاف کی تربیت کے جدید انتظامات۔ترجمان لیسکو

حال ہی میں ریجنل ٹریننگ سینٹر میں میٹر ریڈنگ اور بلنگ سافٹ وئیر کی تنصیب کی گئی ہے اور آئی ٹی لیبارٹری کو بھی جدید تر بنایا گیا ہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکوکے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت کے مطابق لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر اپنے تمام اسٹاف کی صلاحیتوں اور استعداد کو بہتر کرنے کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پرنسپل ریجنل ٹریننگ سینٹر میجر اورنگزیب نے بتایا کہ ابھی حال ہی میں ریجنل ٹریننگ سینٹر میں میٹر ریڈنگ اور بلنگ سافٹ وئیر کی تنصیب کی گئی ہے اور آئی ٹی لیبارٹری کو بھی جدید تر بنایا گیا ہے۔ریجنل ٹریننگ سینٹر میں کمرشل انسٹرکٹرز کا کی تربیت کا اہتمام کیا گیا جو کہ تربیت حاصل کرنے کے بعد ریجنل ٹریننگ سینٹر میں آنے والے کمرشل اسٹاف کومیٹر ریڈنگ اور بلنگ کے جدید طریقے سکھائیں گے تاکہ نہ صرف لیسکو کے صارفین کی شکایات کا ازالہ ہو سکے بلکہ میٹرریڈنگ کے نظام کو بہتر بنا کر صارفین کو سہولیات دی جا سکیں۔اس سلسلے میں ریجنل ٹریننگ سینٹر میں تقریب اور کلاسز کا انعقاد کیا گیا۔ میں افسران و ملازمین کی تربیت کے لئے جدید انتظامات کئے گئے ہیں۔پرنسپل آر ٹی سی نے بتایا کہ ڈیجیٹل میٹر لیب کی بدولت بھی اسٹاف کوبجلی چوری کی روک تھام کے نئے طریقے سکھائے جاتے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button