
کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس
وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو پر کام کو مزید تیزکیا جائے، ہائی رائزڈ ایریا کی لینڈ فلنگ اور اسفالٹ کے کام پر اضافی وسائل لگائے جائیں۔محمد علی رندھاوا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں شہر میں جاری میگا پراجیکٹس کی پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے نے بریفنگ دی۔اجلاس میں کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ، راوی برج توسیعی منصوبے اور امامیہ کالونی فلائی اوور پر جاری کاموں کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔پیکج ون نیازی چوک تا سگیاں 3.4 کلومیٹر پر کام تکمیل کے قریب ہے۔بڈھا راوی پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو پر کام کو مزید تیزکیا جائے، کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ہائی رائزڈ ایریا کی لینڈ فلنگ اور اسفالٹ کے کام پر اضافی وسائل لگائے جائیں۔اجلاس میں راوی برج توسیعی منصوبے کی پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں این یچ اے اور این ایل سی حکام نے امامیہ فلائی اوور کی پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔امامیہ فلائی اوور فنشنگ کے مراحل میں ہے، جلد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے پراجیکٹ کی جلد تکمیل کے لیے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور الائیڈ اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں کمشنرلاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ٹھوکر تا دھرمپورہ انڈرپاسز کے تزئین و آرائش کے کام کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی بھی ہدایت کی۔کمشنر لاہور وڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ انڈر پاسز کے کنٹریکٹر کو واجبات کی ادائیگی تھرڈ پارٹی رپورٹ سے منسلک ہو گی۔ اجلاس میں چیف انجینئر ٹیپا نے ٹریفک روانی کی بہتری کے لیے شہر میں جاری کاموں بارے بریفنگ دی۔شہر کے مصروف ترین پوائنٹس گجومتہ، کھوکھر چوک، نشتر چوک، قادر توپباش چوک اور جوڑے پل پر جاری کاموں پربریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر ایس پی یو کلیم یوسف، پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نیسپاک ثاقب نعیم اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔