ایس ایم تنویر کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی پیغام
بھارت گزشتہ 7عشروں سے کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے،
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی):نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کے مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی قابل افسوس ہے. اقوام عالم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں سیاسی مستقبل کے تعین کاحق دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے. اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز بنے اور ان کاحق دلائے. پوری قوم نہتے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے .قوم کشمیریوں سے اپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتی ہے. مودی سرکار نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا .بھارت کے مظالم اور ظالمانہ ھتکنڈے کشمیریوں کی آواز کو کبھی دبا نہیں سکتے. دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں کرسکتی. کشمیر میں غلامی کی زنجیریں ضرور ٹوٹیں گی اور کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوگا،. قوم بہادر کشمیریوں کو ان کی جدوجہد آزادی پر سلام پیش کرتی ہے. کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے آج عوام سڑکوں پر ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر