مشرق وسطیٰ

کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس۔

بند روڈ منصوبے کا پیکج ون نیازی چوک تا سگیاں 3.65 کلومیٹر پر کام تکمیل کے قریب،فنشنگ ورک جاری،راوی برج توسیعی منصوبے کے 96 میں سے 40 گرڈرز تیار کر لیے گئے۔بریفنگ

پاکستان لاہور(منائندہ وائس آف جرمنی):کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کے پیکیج ٹو اور راوی برج توسیعی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایت.کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شہر میں جاری میگا پراجیکٹس کی پیش رفت بارے بریفنگ دی گئی۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے بریفنگ دی۔اجلاس میں کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ اور راوی برج توسیعی منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔بند روڈ منصوبے کے پیکج ون نیازی چوک تا سگیاں 3.65 کلومیٹر پر کام تکمیل کے قریب ہے، فنشنگ ورک جاری ہے۔اجلاس میں پیکج ون کے تمام سیکشنز پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر و ڈی جی نے پیکج ون کی جلد تکمیل کے لیے یومیہ ٹارگٹ کا جائزہ لیا۔اجلاس میں کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کے پیکج ٹو کے تمام سیکشنز پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پیکج ٹو پر کام کی رفتار میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں راوی برج توسیعی منصوبے کی پیش رفت بارے بھی بریفنگ دی گئی۔راوی برج توسیعی منصوبے کے 96 میں سے 40 گرڈرز تیار کر لیے گئے ہیں۔دونوں اطراف پائل ورک دن رات جاری ہے، 33 پائلز مکمل کر لی گئیں ہیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے راوی برج توسیعی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ڈائریکٹر انجینئرنگ مرزا انعام، ڈائریکٹر ہیڈکوارٹر آصف حسین،پراجیکٹ کوآرڈینیٹر نیسپاک ثاقب نعیم اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button