کورونا وائرس: کھڑکی سے باہر دنیا کا نظارہ
[ad_1]
کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم میں سے بہت سے افراد کی طرح فوٹو گرافر جمائما یانگ بھی اپنا ذیادہ وقت اپنے گھر میں گزار رہی ہیں۔ بس فرق صرف یہ ہے کہ وہ اپنے گھر سے باہر کے ایک حصے پر ایک دستاویز بنا رہی ہیں۔ اس تحریر میں جمائما اپنے کام’فیلڈ 2020‘ کے بارے میں بات کر رہی ہیں۔
’لاک ڈاؤن کے دوران میں اپنے گھر کی کھڑکی کے پاس رکھے ایک ڈیسک پر بیٹھ کر کام کر رہی ہیں، جہاں سے سورج کی روشنی اندر آتی ہے۔‘
’میں کسی کی کوئی مدد نہیں کر سکتی تاہم ہر لمحے باہر آنے جانے والے لوگوں پر کھڑکی سے نظر رکھی ہوئی ہے۔‘
’یہاں سے باہر میں سبزہ دیکھ سکتی ہوں، جہاں کچھ گھروں سے نکل کر لوگ آ کر ایک گھنٹے تک ورزش کرتے ہیں، اپنے کتوں کو واک کراتے ہیں یا بس کھیل میں مصروف ہوتے ہیں۔ بس فرق یہ ہے کہ وہ یہ سب خود ہی کر رہے ہوتے ہیں یا سماجی فاصلے کے اصول کے تحت چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں ہوتے ہیں۔ اسی نئے فاصلے سے ہی ایک یکجہتی کی کہانی پڑھی جاسکتی ہے۔‘
’میں ایک تھیٹر میں فوٹوگرافی اور پرفارمنس پر کام کرتی ہوں۔‘
’میں ایسے رستے تلاش کرتی ہوں جہاں سے میں ناقابل تسخیر مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں بند کرسکوں، جیسے باہمی تعلقات، ماحول اور اشیا۔ میں لوگوں کے درمیان ایسی جگہوں کو تلاش کرتی ہوں، جن پر خبر بن سکے۔‘
میں نے فیلڈ میں ہونے والی سرگرمیوں کی تصاویر بنانا شروع کیں تاکہ انھیں ایک احساس میں ڈھال سکوں۔۔۔ اس کے لیے سب سے پہلے ظاہری شکل، لکیروں، مختلف شکلوں، حرکات و سکنات اور پھر خلا اور اس میں جو ہو رہا ہے اس کا کیا مطلب ہے، اس جانب سب کی توجہ مبذول کرا سکوں۔‘
’جیسے جیسے میں ذیادہ تصاویر بناتی گئی تو اس کے ساتھ ہی لوگوں کے بارے میں ایک تصویر کشی کا انداز بنتا گیا۔۔ تنہائی کے باوجود وہ متحرک اور پرجوش ہیں۔‘
’شاید لوگوں سے بھی ذیادہ اس کا موضوع (سماجی) فاصلہ ہے۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں لوگوں کو دکھانے سے ذیادہ ایک سماجی تبدیلی کو دکھا رہی ہوں۔‘
’سبز حصہ زیادہ بڑا نہیں لیکن اس کے باوجود لوگ ایک دوسرے کے لیے احترام سے پیش آتے ہوئے، مناسب فاصلے کا خیال رکھ رہے تھے۔‘
’لندن جیسے گنجان آباد شہر میں یہ ایک امید نظر آتی ہے کہ میری کمیونٹی بھی ایک نئی طرز کی یکجہتی کے لیے محدود وسائل میں اپنا حصہ ڈالنے کے قابل ہے۔ یہ ایک تصویر ہے کہ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اب لوگ کیسے ایک نئے معمول کو اختیار کر رہے ہیں۔‘
تصاویر بشکریہ جمائما یانگ۔
Source link
International Updates by Focus News