پنجاب ہائی وے پٹرول کی بروقت کاروائی، خود کشی کیلئے نہر میں کودنے والی ایک اور قیمتی جان کو بچا لیا
خاتون مہوش حبیب کی والدہ عذرا بی بی اور بھائی عظیم نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا
لاہور 28 فروری: پنجاب ہائی وے پٹرول کے فرض شناس اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خود کشی کیلئے نہر میں کودنے والی ایک اور قیمتی جان کو بچا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی خاتون مہوش حبیب نے خاوند سے جھگڑے اور تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر خانپور نہر میں چھلانگ لگا دی۔ پٹرولنگ پر موجود پی ایچ پی ٹیم سب انسپکٹر دلدار علی کی قیادت میں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی، پولیس ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو نہر سے بحفاظت نہر سے باہر نکالا، خاتون مہوش حبیب کے بھائی اور والدہ کو اطلاع کرکے موقع پر بلوایا گیا،ضروری کاروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کیا۔ خاتون مہوش حبیب کی والدہ عذرا بی بی اور بھائی عظیم نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے انسانی جان بچانے والے پی ایچ پی اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح، پی ایچ پی ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہے۔