کھیل

پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور بیٹر جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

جویریہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’15 برس کے کیریئر میں خوشی اور غمی ساتھ ساتھ رہی لیکن مجھے عظیم فخر کے احساس نے قائم رکھا۔‘

جویریہ خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان جمعرات کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا۔
جویریہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’15 برس کے کیریئر میں خوشی اور غمی ساتھ ساتھ رہی لیکن مجھے عظیم فخر کے احساس نے قائم رکھا۔‘
سابق کپتان نے اپنی پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سمیت اپنے ڈیپارٹمنٹ اور اُن تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سفر میں اُن کا ساتھ دیا۔
35 برس کی بیٹر نے اپنے کیریئر کا آغاز 2008 میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے میچ سے کیا تھا۔
انہوں نے پاکستانی ٹیم کی 16 ٹی20 میچوں میں کپتانی کی۔ وہ 2018 کے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی کپتان تھیں۔
جویریہ خان نے پاکستان ویمن ٹیم کی 2009، 2013، 2017 اور 2022 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں نمائندگی۔
انہوں نے پاکستانی ٹیم کی 16 ٹی20 میچوں میں کپتانی کی۔ وہ 2018 کے آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی کپتان تھیں۔
اس کے علاوہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی 17 ون ڈے میچوں میں بھی کپتانی کی۔
وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والی خاتون کھلاڑی ہیں۔
خیال رہے کہ جویریہ خان کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد لیگ کرکٹ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button