وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کا ٹریننگ کے بعد آغا خان یونیورسٹی کے زیر اہتمام امتحان کا انعقاد کروایا جاتا ہے۔
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کی عوام کو ایئر ایمبولینس سروس کی سہولت کے منصوبے کا جائزہ لینے محکمہ ایمرجنسی سروسز ٹھوکر نیاز بیگ کا دورہ کیا۔وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔
خواجہ سلمان رفیق نے کیڈٹس ہوسٹل اور مینیجرز ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا۔اجلاس کے دوران سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو ایئر ایمبولینس سروس اور سروس ڈیلیوری بارے بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے جا رہے ہیں۔ موٹر وے پر بھی محکمہ ایمرجنسی سروسز خدمات سر انجام دے گا۔ ریسکیوئرز کو موٹر وے کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز کا ٹریننگ کے بعد آغا خان یونیورسٹی کے زیر اہتمام امتحان کا انعقاد کروایا جاتا ہے۔ موٹر بائیک ریسکیویئرز ابھی تک چالیس لاکھ سے زائد شہریوں کو ایمرجنسی سروسز فراہم کر چکے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ وزیرصحت پنجاب نے کہاکہ1122 ریسکیویئرز نے ابھی تک سیلاب زدہ علاقہ جات میں تین لاکھ اٹھارہ ہزار سے زائد شہریوں کو ریسکیو کیا ہے۔ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں ابھی تک دیگر صوبوں کے چوبیس ہزار سے زائد ریسکیویئرز کو جدید تربیت دے چکے ہیں۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ روڈ سیفٹی ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروانا ہوگا۔ ٹریفک حادثات میں 80 فیصد موٹر سائیکلز شامل ہیں۔ کسی بھی مہذب معاشرے کو دیکھنے کیلئے سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب کا دائرہ کار وسیع پیمانے پر پھیلایا جا رہا ہے۔ پنجاب میں ابھی بھی 1352 عمارات کے انتظامات غیر تسلی بخش ہیں۔
سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ عوام کیلئے امدادی کارروائیوں کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ ایمرجنسی مینجمنٹ سسٹم میں بہتری لا رہے ہیں۔ ایئر ایمبولینس سروس کے منصوبے کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔