لاہور، ایم ڈی واسا کا گرینڈ ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ
ایم ڈی نے ڈیسلٹنگ آپریشن کو تیز اور موثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مون سون سے قبل تمام ڈرینز ڈیسلٹنگ کے دو سائیکل مکمل کیے جائیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا غفران احمد نے منگل کے روز گرینڈ ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا- ترجمان نے مطابق ایم ڈی واسا نے ایل او ایس ڈرین ، لکشمی چوک ڈسپوزل اسٹیشن ، نشتر کالونی ڈسپوزل اسٹیشن اور ایل ایم پی ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ کیااور ڈرون کی مدد سے گرینڈ ڈیسلٹنگ آپریشن کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر علامہ اقبال ٹائون نے ایم ڈی واسا کو ڈیسلٹنگ آپریشن کے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ اس گرینڈ ڈیسلٹنگ آپریشن میں5ایکسیویٹر 30ڈمپ ٹرک حصہ لے رہے ہیں جبکہ 5ٹریکٹر ٹرالی اور 100سے زائد عملے نے آپریشن میں حصہ لیا۔بریفننگ میں بتایا گیا ہے ایل او ایس ڈرین ملتان روڈ سے نیو مزنگ روڈ 2کلومیٹر سے زائد ڈیسلٹنگ کی جا رہی ہے۔
ایم ڈی نے ڈیسلٹنگ آپریشن کو تیز اور موثر انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ مون سون سے قبل تمام ڈرینز ڈیسلٹنگ کے دو سائیکل مکمل کیے جائیں۔
انہوں نے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر سکرینوں کو صاف اور مشینری کو فعال رکھنے،تمام جنریٹرز کو آپریشنل اور فیول کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات بھی کیں-انہوںنے نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کوڑا کرکٹ واسا کی ڈرین میں نہ ڈالیں، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایم ڈی واسا نے لکشمی چوک ڈسپوزل اسٹیشن اور نشتر کالونی ڈسپوزل اسٹیشن اور ایل ایم پی ڈسپوزل اسٹیشن کا بھی معائنہ کیا-ڈائریکٹر گنج بخش ٹائون ، ایکسیئن نے ایم ڈی واسا کو بریفنگ دی ۔
بعدازاںایم ڈی واسا نے ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر اور نئے تعمیر شدہ نشتر کالونی سب ڈویژن کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر ڈی ایم ڈی آپریشن ، ڈائریکٹر ، ایکسیئن سمیت دیگر افسران بھی ایم ڈی واسا کے ہمراہ تھے۔