اہم خبریںبین الاقوامیتازہ ترین

غزہ پراسرائیلی فوج کی شدید بمباری، شجاعیہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کی نقل مکانی

جمعرات کی صبح غزہ شہر کے مشرق میں اور وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع شجاعیہ محلے سے سینکڑوں شہریوں کے بے گھر ہونے کی خبر دی ہے۔ محلے پر مسلسل فضائی اور زمینی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج کی شدید بمباری میں شجاعیہ کے مقام پربھی فلسطینیوں کی اموات کی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا” کی رپورٹ کے مطابق طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں کی جانب سے شجاعیہ محلے میں ایک مکان پر بمباری کے نتیجے میں پانچ فلسطینی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے۔
اسی ذرائع نے مزید کہا کہ وسطی غزہ کی پٹی میں بریج مہاجر کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی توپ خانے کی گولہ باری میں متعدد شہری مارے گئے۔
دیر البلح میں لکڑیاں جمع کرنے والا ایک شہری فوج کی گولہ باری سے ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
شہر کے جنوب میں الصبرہ کے پڑوس میں تین دیگر افراد ہلاک ہو گئے جب کہ فضائی حملوں میں چار گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔ سول ڈیفنس سروس نے بتایا کہ ملبے تلے متعدد افراد دب گئے ہیں۔
یہ بمباری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب غزہ کی پٹی پر جنگ 265ویں دن میں داخل ہو چکی ہے، جب کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے پٹی کے متعدد علاقوں خاص طور پر جبالیہ اور نصیرات کیمپوں، خان یونس اور بیت لاہیہ پرشدید بمباری جاری ہے۔
کل بدھ کو غزہ میں وزارت صحت نے جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئےبتایا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 37,718 فلسطینی ہلاک اور 86,377 زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button