محرم الحرام کے دوران ریسکیوئرز نے بہترین فرائض سر انجام دیئے ہیں، صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ پنجاب بھر میں ریسکیو نے محرم میں 52649 عزاداروں کو ریسکیو سروسز فراہم کی ہیں
لاہور،18جولائی: صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے ریسکیو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے اس موقع پر ایئر ایمبولینس سروس اور محرم ریسپانس کی بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ محرم الحرام کے دوران ریسکیوئرز نے بہترین فرائض سر انجام دیئے ہیں۔ ایئر ایمبولینس کے حوالے سے ہیلتھ سٹاف کی ٹریننگ بھی ضروری ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی عوام کو ایئر ایمبولینس کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ پنجاب بھر میں ریسکیو نے محرم میں 52649 عزاداروں کو ریسکیو سروسز فراہم کی ہیں۔ 51253 عزاداروں کو موقع پر اور 1393 سیریس عزاداروں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہاکہ ایئر ایمبولینس سروس کی حوالے سے ریسکیو 1122 کی تیاری مکمل ہے۔