انٹرٹینمینٹ

ساجن جیسی فلم دوبارہ کرنے کی خواہش ہے، سنجے دت

ہیرو سنجے دت نے کہا ہے کہ وہ مزید رومانوی ڈرامے اور فلمیں کرنے کو تیار ہیں۔

ممبئی بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور ایکشن ہیرو سنجے دت نے کہا ہے کہ وہ مزید رومانوی ڈرامے اور فلمیں کرنے کو تیار ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ 1991 کی ساجن جیسی ہٹ فلم کرنا انکی خواہش ہے۔
اپنی آئندہ آنے والی فلم ڈبل اسمارٹ کے گانے کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے کہا کہ اگر اچھی اسکرپٹ ہو تو وہ رومانوی فلمیں کرنے کےلئے اب بھی ہاں کہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں فلم ساجن جو اچھے گانوں کی بہت ہی اچھی فلم تھی جیسی مزید ایسی فلمیں کرنا چاہتا ہوں۔واضح رہے کہ سنجے دت نے اپنے فلمی کیریئر میں چند ہی رومانوی فلمیں کی جن میں سے ایک ساجن تھی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button