مشرق وسطیٰ

پولیس نے کچہ میں کامیاب کارروائی کے ذریعے کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کروایا، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

ملزم عبدالجبار لولائی کی عدالت سے رہائی کو پولیس کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی سے منسلک کرنا غلط اور بے بنیاد: ڈی پی او رضوان عمر گوندل

لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے ملزم عبدالجبار لولائی کی عدالت سے رہائی کو پولیس کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی سے منسلک کرنے کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ڈی پی او رحیم یا ر خان رضوان عمر گوندل نے کہا کہ پولیس نے کچہ میں کامیاب کارروائی کے ذریعے کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کروایا، پولیس کچہ میں اپنے ٹارگٹس کے حصول کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، ڈی پی او رحیم یار خان نے کہاکہ ملزم عبدالجبار لولائی تھانہ بھونگ کے مقدمہ نمبر 268/21 بجرم 302 میں مقید جیل تھا، عدالت سے ملزم عبدالجبار لولائی کو مورخہ 01/02/23 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، ملزم کی بہاولپور ہائی کورٹ نے 23/05/24 کو اپیل منظور کی، ملزم عبدالجبار کو ایڈیشنل سیشن جج نے 27/06/24 کو رہائی کا روب کار جاری کیا، ملزم عبدالجبار تھانہ بھونگ و کوٹسبزل کے مقدمات نمبری 387/21 اور 649/21 میں بھی چالان جیل تھا، ملزم عبدالجبار مذکورہ بالا مقدمات میں عدالت سے برضمانت رہا ہوا،حالات بالا سے ثابت ہے کہ ملزم عبدالجبار کی عدالت سے رہائی کا کانسٹیبل احمد نواز کی بازیابی سے کوئی تعلق نہ ہے، ملزم پولیس حراست میں نہ تھا، مقید جیل ملزم کی عدالت سے رہائی کو پولیس کامیابی سے جوڑنا سراسر غلط اور بے بنیاد ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے مزیدکہاکہ لہذا ایسے مکروہ پروپیگنڈہ پھیلانے والے عناصر حقائق کے منافی خبریں پھیلا کر عوام الناس کو گمراہ نہ کریں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button