جنرل

آج کا دن پوری امت کیلئے خوشی کا باعث ہے۔ اسے امن و بھائی چارے سے گزارا گیا ہے،خواجہ سلمان رفیق

محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں 2287 جلوسوں اور 568 محافل میلاد کی مانیٹرنگ جاری رہی۔ صوبہ بھر کے تمام مرکزی جلوسوں کو کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا گیا ہ

لاہور (بیورو رپورٹ)خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے محکمہ داخلہ پنجاب کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے صوبہ بھر میں جاری میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوسوں بارے بریفنگ دی۔ محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم میں 2287 جلوسوں اور 568 محافل میلاد کی مانیٹرنگ جاری رہی۔ صوبہ بھر کے تمام مرکزی جلوسوں کو کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا گیا ہے۔ وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس بھی ہوا۔ صوبائی وزراء عاشق حسین کرمانی اور بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر کے امن و امان اور عید میلاد النبی کے جلوسوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیر صحت و چیرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عقیدت و احترام سے منائی گئی ہے۔ تمام مرکزی جلوسوں کے روٹس اور محافل میلاد کو کیمروں سے مانیٹر کیا گیا ہے۔ آج کا دن پوری امت کیلئے خوشی کا باعث ہے۔ اسے امن و بھائی چارے سے گزارا گیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری عثمان خالد اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button