جنرل

ٹماٹر اور پیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلئے کوآپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ

2ہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کے پراجیکٹ کی لانچنگ سے 6ماہ پیاز اورٹماٹر مقامی طورپردستیاب ہونے سے مصنوعی مہنگائی نہیں ہوگی

لاہور(نمائندہ خصوصی):‌وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں ٹماٹر اورپیاز سمیت سبزیوں کی کاشت بڑھانے کیلئے کو آپریٹو فارمنگ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 5سے10کاشتکار پر مشتمل ویجیٹبل فارمر گروپ کو بیج،کھاد،ڈرپ اریگیشن اورسولرائزیشن پر سبسڈی دی جائے گی۔ پنجاب میں 2ہزار ایکڑ پر بے موسمی پیاز اور ٹماٹر کی کاشت کا پراجیکٹ لانچ کیاجائے گا۔ آف سیزن کاشت سے پنجاب میں 6ماہ پیاز اورٹماٹر مقامی طورپردستیاب ہونے سے مصنوعی مہنگائی نہیں ہوگی۔ کہروڑپکا،رحیم یار خان،وہاڑی اورراجن پور میں پیاز،خوشاب،چکوال،پنڈی اورجہلم میں آف سیزن ٹماٹرکی کاشت کا پلان ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں کاشتکاروں کی سہولت کیلئے پنجاب بھر میں ایگریکلچر مشینری رینٹل سروسزشروع کرنے کی منظوری دی گئی۔ ٹریکٹر،ہارویسٹر سمیت دیگر جدید ترین زرعی مشینری کاشتکار کو نوپرافٹ،نو لاس کی بنیاد پر کرائے پر میسر ہوگا۔ 67سے زائد مقامات اورزرعی مشینری کے انتخاب کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ قائم کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرکاری اراضی پر گندم کی بوائی یقینی بنانے کا حکم دیا۔ خصوصی اجلاس میں ”ٹرانسفارمنگ پنجاب ایگری کلچر“کیلئے سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری،وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری زراعت،سیکرٹری فنانس،سیکرٹری انرجی اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button