اہم خبریںبین الاقوامی

تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو سے حملے میں متعدد افراد ہلاک

مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس مہلک حملے کی ابتدا ایک ریل گاڑی میں ہوئی، جو پلیٹ فارم پر رکنے تک جاری رہا۔

اسرائیل میں حکام نے تصدیق کی ہے کہ تل ابیب میں فائرنگ اور چاقو کے حملے میں سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حملے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے کیے گئے۔
اسرائیل میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی شام کو ایک مسلح شخص نے جافا کے علاقے میں لوگوں پر فائرنگ کر دی، جس میں کم از کم سات افراد ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
مقامی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ اس مہلک حملے کی ابتدا ایک ریل گاڑی میں ہوئی، جو پلیٹ فارم پر رکنے تک جاری رہا۔
اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی فوٹیج میں سڑک پر بے حرکت لاشیں بکھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ بندوق بردار اور چاقو سے مسلح ایک دیگر حملہ آور کو عوام نے ہی "بے اثر” کر دیا اور اس نے اس حملے کو "دہشت گردی” قرار دیا ہے۔
تیل ابیب میں فائرنگ کا یہ واقعہ اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے شروع ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی پیش آیا۔
حکام نے حملہ آوروں کی شناخت جاری نہیں کی ہے۔ بعض اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اس سے قبل مرنے والوں کی تعداد آٹھ بتائی تھی، حالانکہ یہ واضح نہیں تھا کہ آیا اس میں حملہ آور بھی شامل تھا یا نہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button