جنرل

ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی والنٹیئرز اِن پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تیرہویں بیچ کے وفد سے ملاقات

لاہور پولیس ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،امن وامان کے قیام اور جرائم کے تدارک کیلئے عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران

لاہور نمائندہ خصوصی:‌ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس ہر طرح کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔امن وامان کے قیام اور جرائم کے تدارک کیلئے عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انٹرن شپ پروگرامز کی مدد سے نوجوان نسل کے ساتھ مربوط روابط قائم ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں والنٹیئرز اِن پولیس انٹرن شپ پروگرام کے تیرہویں بیچ میں شامل طلباء وطالبات سے ملاقات کے دوران کیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز احمدزنیر چیمہ بھی اس موقع پر موجودتھے۔ محمد فیصل کامران نے وفد کو لاہور پولیس کی ورکنگ اور ترجیحات سے آگاہ کیا۔والنٹیئرز اِن پولیس پروگرام میں شامل طلباء وطالبات کو پولیس ایپ،خدمت مراکز،میثاق سنٹرز، آپس روم،ون فائیو کالز،پولیس ریسپانڈٹائم ودیگر امور بارے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button