اہم خبریںپاکستان

24 نومبر کا احتجاج، پی ٹی آئی نے 9 ہزار کارکنان پر مشتمل خصوصی سکواڈ تیار کر لیا

ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا، اسکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان دے دیا گیا ہے

اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مینا خان، معاون خصوصی سہیل آفریدی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا، اسکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان دے دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کے احتجاج کے لیے 9 ہزار کارکنان ہر مشتمل خصوصی اسکواڈ تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکواڈ میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے 9 ہزار کارکنان شامل ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر مینا خان، معاون خصوصی سہیل آفریدی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ خصوصی اسکواڈ مرکزی قافلے کے آگے ہو گا، اسکواڈ کو شیلنگ سے بچاؤ کا سامان دے دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی کے پی سہیل آفریدی نے بتایا کہ جہادی اسکواڈ کا مطلب ہے کہ ہم ظلم پر آواز اٹھانے کو جہاد سجھتے ہیں، جان کی پرواہ کیے بغیر مظاہرے میں موجود رہیں گے۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 24 نومبر کو ہر حال میں اسلام آباد میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے اور انہوں نے کہا کہ جو بھی احتجاج میں شریک نہیں ہو گا وہ پارٹی میں نہیں رہے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button