بین الاقوامی

امریکہ مشرقی شام میں موجود رہے گا اور داعش کی بحالی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گا: اہلکار

بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد شاپیرو نے تمام فریقوں سے شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے تحفظ اور بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا

شرقِ اوسط کے لیے ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے دفاع ڈینیئل شاپیرو نے اتوار کو بحرین کے دارالحکومت میں منامۃ ڈائیلاگ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ مشرقی شام میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گا اور داعش کو دوبارہ سر اٹھانے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔
شامی مسلح باغیوں کے بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کرنے کے چند گھنٹے بعد شاپیرو نے تمام فریقوں سے شہریوں بالخصوص اقلیتوں کے تحفظ اور بین الاقوامی اصولوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button