(سید عاطف ندیم-پاکستان) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز مندی کا رجحان غالب ہے، جس کے سبب انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا، تاہم مارکیٹ میں مندی غالب رہی۔ کاروبار کا آغاز 40 پوائنٹس کی مندی سے ہوا، تو کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 114140 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں پی ایس ایکس مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جبکہ ایک موقع پر 259 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، تاہم وہ عارضی ثابت ہوئی اور اسٹاک ایکسچینج میں پہلا سیشن 1216 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ ختم ہوا، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر 112963 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے پچھلے تمام ریکارڈز توڑتے ہوئے یکے بعد دیگرے 3 بلند ترین سطحیں عبور کرلی تھیں اور مارکیٹ کا اختتام 1913.57 پوائنٹس کے اضافے سے 110810.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
With Product You Purchase
Subscribe to our mailing list to get the new updates!
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur.
متعلقہ مضامین

عالمی طاقت کا نیا توازن: ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن کی سفارت کاری، کیا روس دوبارہ عالمی فیصلوں کے مرکز میں آ رہا ہے؟
2 گھنٹے ago

دو محاذ، ایک سیاسی بحران: نئے صوبوں کی بحث، بلاول بھٹو کی مزاحمت اور عمران خان کی رہائی کا سوال
2 گھنٹے ago
بھی چیک کریں
Close

