(سید عاطف ندیم.پاکستان)پاکستانی بیروت سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال اور دیگر حکومتی نمائندوں نے زائرین کا استقبال کیا۔ پاکستانیوں کو گلدستے پیش کئے گئے اور خیریت دریافت کی۔ شام کی تازہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی وہاں پھنس گئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کرکے پاکستانیوں کی واپسی کی راہ ہموار کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لے آئیں، شام میں پھنسے 318 پاکستانیوں کو لیکر خصوصی طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ پاکستانی بیروت سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ شام کی تازہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی وہاں پھنس گئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنانی ہم منصب سے رابطہ کرکے پاکستانیوں کی واپسی کی راہ ہموار کی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں جہاں بھی کوئی پاکستانی ہوگا وہ تنہا نہیں ہوگا، ہم ایک قوم ہیں، قوم کا دکھ اور سکھ سانجھا ہوتا ہے، پاکستانیوں کی باحفاظت وطن واپسی پر لبنانی وزیراعظم کے شکرگزار ہیں۔