پاکستاناہم خبریں

آزاد کشمیر میں خواتین کے لیے ‘سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک’ کے آغاز کا اعلان

وزیر شیزا فاطمہ کے مطابق ان 18000 آئی ٹی پروفیشنلز میں سے بیس فیصد خواتین آئی ٹی پروفیشنلز ہیں

(سید عاطف ندیم-پاکستان)پاکستان میں آئی ٹی کی مرکزی وزیر شیزا فاطمہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے دوسرے شہروں اور علاقوں کی طرح پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی خواتین کے لیے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جائے گا۔ وزیر برائے آئی ٹی کے مطابق کشمیر میں یہ آئی ٹی پارک اگلے سال سے کام شروع کر دے گا۔
انہوں نے کہا پاکستان میں اس وقت پاکستان میں 43 آئی ٹی پارک کام کر رہے ہیں، جن میں 18000 آئی ٹی پروفیشنل کام کرتے ہیں۔ وزیر شیزا فاطمہ کے مطابق ان 18000 آئی ٹی پروفیشنلز میں سے بیس فیصد خواتین آئی ٹی پروفیشنلز ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیر میں خواتین کے لیے قائم کیا جانے والا آئی ٹی پارک ماہ فروری میں کام شروع کر دے گا۔ انہوں نے کہا یہ آئی ٹی پارک حکومت کے مجموعی ویژن کا اہم حصہ ہو گا۔ اس سے خواتین کو ہر شعبہ زندگی میں یکساں مواقع دینے کی حکومتی پالیسی کا اظہار ہوتا ہے۔
جیسا کہ حکومت نے ملک کے مختلف علاقوں میں دس نئے سافٹ ویئر ٹکنالوجی پارک قائم کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ ان میں سے ایک اسلام آباد میں بھی قائم کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک بھی اگلے سال کام شروع کرے گا۔
وزیر برائے آئی ٹی شیزا فاطمہ نے کہا ‘ان کاوشوں کے نتیجے میں 2027 تک ملک میں 25000فری لانسرز کو روز گار ملنے کا امکان پیدا ہو سکے گا، نیز 250 ای روز گار مراکز اپنا دائرہ ملک بھر میں پھیلا دیں گے۔ جس سے کاروبار اور ملازمت دونوں کے لیے مواقع بڑھیں گے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button