پاکستان

پاکستانی سفیر کو امریکہ داخلے سے روکے جانے کی تحقیقات کر رہے ہیں: وزارت خارجہ

پاکستانی سفیر نجی دورے پر سفر کر رہے تھے، یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے

(سید عاطف ندیم-پاکستان): ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکہ میں داخلے سے روکے جانے پر اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفیر نجی دورے پر سفر کر رہے تھے، یہ معاملہ وزارت خارجہ کی جانب سے تحقیقات کے مراحل میں ہے۔
گزشتہ روز ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روک دیا گیا تھا۔اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن نجی دورے پر امریکا کے لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچے تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button