
مشرق وسطیٰ
اسرائیلی فورسز کے حملے میں3 صحافیوں سمیت متعدد نہتے شہری شہید
اسرائیلی فوج کا نور شمس پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ بھی جاری رہا، یونیسیف نے غزہ میں بڑھتی غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کیا
(ذرائع-غزہ): غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ۔ ! اسرائیلی فورسز کے حملے میں3 صحافیوں سمیت متعدد نہتے شہری شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔مغربی کنارے میں اسرائیلی حملے میں 2 نوجوان شہید ہوگئے، حملوں میں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے والی ایمبولنسزکو بھی نشانہ بنایا گیا ۔ خان یونس میں اسرائیلی ٹینکوں کی شدید بمباری سےبھی شہادتوں کی اطلاعات ہیں ۔اسرائیلی فوج کا نور شمس پناہ گزین کیمپ کا محاصرہ بھی جاری رہا، یونیسیف نے غزہ میں بڑھتی غذائی قلت پر تشویش کا اظہار کیا۔دوسری جانب لبنان کے جنوبی علاقے پر بھی اسرائیلی فورسز نے بمباری کی جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔لبنان کی وزارت صحت نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔