
آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے ہی انڈین پراکسیز کا خاتمہ ہو سکتا ہے: عظمٰی بخاری
ایوان کی طرف سے تعزیت کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ بچے ہیں کہ جو اپنے مستقبل کے لئے سکول جا رہے تھے تو اس وقت ان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا
(سید عاطف ندیم-پاکستان):صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ یہ وہی بزدل دشمن کی پراکسیز ہیں جس نے حالیہ پاکستان پر حملہ کر کے منہ کی کھائی، یہ وہی پراکسیز ہیں جو بھارت کے ایما پر بلوچستان اور ملک کے دوسرے علاقوں میں بزدلانہ کاروائی کرتے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری سانحہ خضدار پر ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب اور اس ایوان کی طرف سے تعزیت کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ بچے ہیں کہ جو اپنے مستقبل کے لئے سکول جا رہے تھے تو اس وقت ان پر بزدلانہ حملہ کیا گیا۔
عظمٰی بخاری کے مطابق وزیر اعلی پنجاب نے آج وزیر اعلی بلوچستان کو فون کیا ہے، تعزیت کی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص ختم نہیں ہوا ہے اور اسکو ختم بھی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس آپریشن کے ذریعے ہی ان پراکسیز کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
آج فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جو تقریب تھی وہ سانحہ خضدار کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے۔