اہم خبریںپاکستان پریس ریلیز

متنی، پشاور میں CTD اور پاک فوج کا فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی

دہشت گردوں کے قبضے سے 02 کلاشنکوف، 01 پستول، 03 ہینڈ گرنیڈ، 05 میگزین اور قومی شناختی کارڈز (CNICs) برآمد کیے گئے۔

Al-Syed Tech Company Bio Medical Equipment Service

سید عاطف ندیم-ادارت
مصدقہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پاسانی روڈ ادیزی خوڑ متنی، پشاور میں موجود ہیں، جہاں وہ پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے اور سرکاری تنصیبات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( CTD ) کی SWAT ٹیموں اور پاک فوج کے جوانوں نے جدید اسلحے سے لیس ہو کر جائے وقوعہ پر پہنچ کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے گھات لگائی۔ دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوانوں نے اپنے تحفظ اور دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی۔
فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 03 دہشت گرد ہلاک پائے گئے، جن کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی، جبکہ دیگر دہشت گرد رات کی تاریکی اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
دہشت گردوں کے قبضے سے 02 کلاشنکوف، 01 پستول، 03 ہینڈ گرنیڈ، 05 میگزین اور قومی شناختی کارڈز (CNICs) برآمد کیے گئے۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، CTD نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور انہیں ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button