یورپ

‘ہم مذاق کر رہے تھے‘، صدر ماکروں کا بیوی کے ‘تھپڑ ‘ پر تبصرہ

"ہم واقعی تفریح کر رہے تھے اور مذاق کر رہے تھے۔ اس واقعے کو مبالغہ آرائی سے اس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا کہ یہ ایک قسم کی جغرافیائی-عالمی جنگ میں بدل گیا ہے۔"

جاوید اختر اے پی، اے ایف پی، روئٹرز، ڈی پی اے کے ساتھ

فرانسیسی حکومت نے اس ویڈیو کے ذریعہ پھیلنے والی قیاس آرائیوں کا جواب دیا ہے، جس میں صدر ایمانوئل ماکروں کی اہلیہ بریگزٹ مبینہ طور پر ان کو دھکیلتے اور چہرے پر تھپڑ مارتے ہوئے دیکھی جا رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ "گھریلو جھگڑا” ہونے کی تردید کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ "مذاق کر رہی تھیں، جیسا کہ ہم اکثر کرتے ہیں۔”

ماکروں نے مزید کہا، "ہم واقعی تفریح کر رہے تھے اور مذاق کر رہے تھے۔ اس واقعے کو مبالغہ آرائی سے اس طرح بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا کہ یہ ایک قسم کی جغرافیائی-عالمی جنگ میں بدل گیا ہے۔”

ماکروں کے دفتر نے اس سے قبل بھی اسی طرح کی وضاحت پیش کی تھی۔ ماکروں کے دفتر نے کہا تھا کہ یہ صدر اور ان کی اہلیہ کے لیے سفر شروع کرنے سے پہلے آخری بار مذاق کرنے کا ایک پرسکون لمحہ تھا۔ یہ ایک دوستانہ لمحہ تھا جس کا سازشی نظریات کے حامل لوگوں نے غلط استعمال کیا ہے۔

خیال رہے ماکروں نے 2007 میں اس وقت شادی کی تھی جب وہ ہائی اسکول میں طالب علم تھے اور ان کی اہلیہ وہاں ایک استاد تھیں۔

فرانسیسی صدر ماکروں   ہنوئی
فرانسیسی صدر ماکروں ہنوئی میں اپنی اہلیہ بریگیٹ کے ساتھتصویر: Ludovic Marin/AFP/Getty Images

ہم اس واقعے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟

ویتنام کے ہنوئی پہنچنے پر ایسوسی ایٹڈ پریس کی طرف سے اتوار کو ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ایک شخص کو رسمی لباس میں طیارے کا دروازہ کھولتے ہوئے دکھایا گیا جب کہ صدر ماکروں اندر کھڑے ہیں اور رسمی لباس پہنے ہوئے ہیں اور کسی اوجھل شخص سے بات کر رہے ہیں۔

اس دوران سرخ آستینوں والی دو بازو باہر نکلے اور ماکروں کو دور دھکیل دیا۔ ایک ہاتھ نے ان کے منہ اور ناک کا کچھ حصہ ڈھانپ لیا۔ دوسرا ہاتھ ان کی جبڑے کی ہڈی پر لگا۔ فرانسیسی صدر پیچھے ہٹ گئے اور اپنا سر دوسری طرف موڑ لیا۔ پھر بظاہر یہ احساس کرتے ہوئے کہ وہ کیمرے میں نظر آ رہے ہیں وہ مسکرائے اور ہاتھ ہلایا۔

بعد کی تصاویر میں ماکروں اور ان کی اہلیہ طیارے کی سیڑھیوں کے اوپری حصے پر نظر آ رہے تھے جہاں انہوں نے اپنا بازو ان کی طرف بڑھایا لیکن انہوں نے اسے نہیں پکڑا اور وہ قالین پوش سیڑھیاں ساتھ ساتھ اترے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں ان دنوں ویت نام کے دورے پر ہیںتصویر: Asien, Vietnam, Hanoi, Frankreich, Emmanuel Macron, Tran Thanh Man, Präsident, Parlamentspräsident, Nationalversammlung, Staatsbesuch, Diplomatie, Südostasien, USA, China

یہ ‘روسی پروپیگنڈہ’ ہے

فرانسیسی صدر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ روسی سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی (سابقہ ​​روس ٹوڈے) نے اشارہ دیا تھا کہ ماکروں کو ان کی اہلیہ نے مارا پیٹا ہے۔

یہ فوٹیج روس کے سرکاری ٹی وی پر متعدد بار چلائی گئی اور ماکروں کے مخالف اکاؤنٹس پر آن لائن گردش کر چکی ہے۔

پیر کے روز، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ٹیلی گرام پر لکھا کہ جب جوڑے ہنوئی پہنچے تو ایمانوئل ماکروں کو "اپنی بیوی کی طرف سے دایاں مکّا” ملا۔

اس سے قبل زاخارووا اور امریکی سازشی نظریہ ساز الیکس جونز نے ماکروں اور ان کے جرمن اور برطانوی ہم منصبوں پر یوکرین سے آنے والی ٹرین میں منشیات کے استعمال کا غلط الزام لگایا تھا۔

انہوں نے یہ الزام ایک کم ڈیفینیشن والی ویڈیو کی بنیاد پر لگایا جس میں دکھایا گیا تھا کہ انہوں نے مڑے ہوئے ٹشو پیپر کو کوکین کی پڑیا سمجھ لیا تھا۔

اگرچہ ان دعوؤں کو بعد میں رد کر دیا گیا، لیکن ایلیسی پیلس اور فرانسیسی وزارت خارجہ کی طرف سے اس پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button