یورپ

یوکرین جنگ: شمالی کوریا کی جانب سے روس کی حمایت کا اعادہ

سرکاری میڈیا کے مطابق کم اور لاوروف نے ''پرتپاک اور دوستانہ اعتماد سے بھرپور ماحول‘‘ میں بات چیت کی اور تبادلہ خیال کیا۔ 

سید عاطف ندیم خبر رساں اداروں کے ساتھ 

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے یوکرین کے خلاف جنگ میں روس کی حمایت کی ایک بار پھر یقین دہانی کرائی ہے۔

کم، لاوروف ملاقات کا خلاصہ

اس ملاقات میں بات چیت کے دوران کم نے لارووف کو بتایا، ”دونوں فریقین کے تمام امور پر خیالات یکساں ہیں‘‘ اور یہ کہ پیانگ یانگ ”یوکرین کو پسپہ کرنے کے حوالے سے روسی قیادت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی غیر مشروط حمایت اور حوصلہ افزائی کے لیے تیار ہے۔‘‘

سرکاری میڈیا کے مطابق کم اور لاوروف نے ”پرتپاک اور دوستانہ اعتماد سے بھرپور ماحول‘‘ میں بات چیت کی اور تبادلہ خیال کیا۔

 دیگر تین افراد کے ساتھ کم جونگ اُن اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی ونسن، شمالی کوریا میں ملاقات کی تصویر
کم جونگ اُن اور سرگئی لاوروف کی ونسن، شمالی کوریا میں ملاقات کی تصویرتصویر: Korean Central News Agency/Korea News Service/AP/picture alliance

شمالی کوریا اور روس کے مابین دوستانہ تعلقات

لاوروف کا شمالی کوریا کا دورہ ماسکو کے اعلیٰ حکام کے اعلیٰ سطحی دوروں کے سلسلے کی ایک تازہ ترین کڑی ہے۔ یوکرین کے خلاف روس کی جانب سے جاری جنگ کے دوران دونوں ممالک فوجی اور سیاسی تعلقات کو مزید پختہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

شمالی کوریا نے کییف کی فوجی طاقت کو شکست دینے کے لیے اپنے ہزاروں فوجی روس کے کرسک علاقے میں بھیجے ہیں اور روسی فوج کو ہتھیار بھی فراہم کیے ہیں۔

گزشتہ ماہ شمالی کوریا کا دورہ کرنے کے بعد روس کی سلامتی کونسل کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع، سرگئی شوئیگو نے کہا کہ کم نے ماسکو اور پیانگ یانگ کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کے پیش نظر یوکرین کی سرحد سے ملحقہ کرسک کے علاقے میں مزید 6000 فوجی انجینئرز اور اہلکار بھیجنے پر اتفاق کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button