
آسٹریلیا کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست
آسٹریلیا نے جوش انگلس اور کیمرون گرین کی دھواں دار بلے بازی اور ویسٹ انڈیز کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 28 گیندیں قبل ہی دو وکٹوں پر حاصل کیا
نیوز ڈیسک: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچز کی سیریز میں دو۔ صفر کی برتری حاصل کر لی ہے ۔
کنگسٹن میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 مرتبہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 172 رنز بنائے، اوپنر برینڈن کنگ 51 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ اپنا آخری بین الاقوامی میچ کھیلنے والے آندرے رسل نے 15 گیندوں پر 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ کینگروز کی جانب سے ایڈم زامپا نے تین، گلین میکسویل اور نیتھن ایلس نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
آسٹریلیا نے جوش انگلس اور کیمرون گرین کی دھواں دار بلے بازی اور ویسٹ انڈیز کی ناقص فیلڈنگ کی بدولت مطلوبہ ہدف 28 گیندیں قبل ہی دو وکٹوں پر حاصل کیا۔ گلین میکسویل 12 اور کپتان مچل مارش 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ انگلس 33 گیندوں پر 78 اور گرین 32 گیندوں پر 56 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ ویسٹ انڈیز کے فیلڈرز نے 6 کیچز ڈراپ کئے۔ جوش انگلس پلیئر آف دی میچ قرار پائے-