پاکستاناہم خبریں

بہترین حکمتِ عملی اور کامیاب سفارتکاری کی بدولت پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر ہے ۔پاکستان نے مؤثر سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی سے اقوام عالم میں اپنے اثرورسوخ اور طاقت کا لوہا منوایا

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
بہترین حکمتِ عملی اور کامیاب سفارتکاری کی بدولت پاکستان کا عالمی وقار نمایاں طور پر بلند ہوا ہے۔معرکۂ حق کی عظیم فتح کے بعد سیاسی وعسکری قیادت کی بصیرت اور مؤثر سفارتکاری نے پاکستان کو عالمی سطح پر ممتاز مقام دلایا۔
جنگی میدان میں دشمن کو عبرتناک شکست دینے کے بعد پاکستان نے عالمی سطح پراصولی مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے پاکستان کو سفارتی سطح پر مضبوط جبکہ بھارت کو عالمی تنہائی کا شکار کر دیا۔پاکستانی قیادت نے امریکہ، چین، سعودی عرب، ترکیہ، روس اورایران سمیت مختلف ممالک کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا مظہر ہے ۔پاکستان نے مؤثر سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی سے اقوام عالم میں اپنے اثرورسوخ اور طاقت کا لوہا منوایا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی قیادت کوسراہتے ہوئے انتہائی مضبوط،غیر معمولی اور شاندار قیادت قرار دیا۔
امریکہ سمیت دنیا بھرنے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کی قربانیوں اورانتھک کوششوں کو بھی سراہا ۔عالمی سطح پر امن واستحکام کیلئے پاکستان کے بطور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کردار کو بھر پور انداز میں سراہا گیا۔ایران امریکہ تنازعہ میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار موثر اور متوازن سفارت کاری کا واضح عکاس ہے ۔
عالمی ماہرین کے مطابق سیاسی وعسکری قیادت کی فعال سفارتکاری اور متوازن خارجہ پالیسی کی بدولت پاکستان عالمی امن کا ضامن بن کر ابھرا ہے ۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کوعملی میدان میں عبرتناک شکست دینے کے بعد ڈپلومیسی سے بھی دنیا میں تنہا کر دیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button