قیام امن اور علاقائی استحکام، نیٹ ریجنل سیکیورٹی اسٹیبلائزر پاکستان کی پہچان
پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے مؤثر عسکری حکمت عملی کی بدولت بھارتی غرور خاک میں ملا دیا
سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
قیام امن اور علاقائی استحکام، نیٹ ریجنل سکیورٹی اسٹیبلائزر پاکستان کی پہچان ہے۔میدانِ جنگ سے کامیاب سفارتکاری تک قیام امن کیلئے پاکستان نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔
حالیہ تناظر میں بھارت کا "نیٹ سکیورٹی پرووائیڈر” ہونے کا خود ساختہ دعویٰ زمینی حقائق کے سامنے زمیں بوس ہوگیا۔معرکۂ حق کی شاندار کامیابی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی معترف دکھائی دیے۔
پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان نے مؤثر عسکری حکمت عملی کی بدولت بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔معرکۂ حق کی فتح اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار مزید بلند کر دیا۔امریکہ ایران جنگ کے دوران بھی بہترین سفارتکاری اور شاندار ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کی ایک نئی پہچان متعارف کرا دی۔
بھارتی عوام اور ناقدین نے بھی خطہ میں قیام امن کیلئے مودی حکومت پر بروقت سفارتی کردار ادا نہ کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔پاکستان کی ثالثی کی بااثر کوششوں کو سراہتے ہوئے عالمی برادری نے اسے علاقائی استحکام کا ضامن قرار دیا ۔
عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان بطور "نیٹ ریجنل سیکیورٹی اسٹیبلائزر” خطہ میں امن، توازن اور استحکام کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔پاکستان نے پوری دنیا کو متاثر کرنے والی امریکہ ایران جنگ میں بطور ثالث کردار ادا کر کے خطہ میں اپنا اثرورسوخ منوا لیا ہے۔



