بین الاقوامیاہم خبریں

مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچے بھارتی ظلم و تشدد کا سب سے بڑا نشانہ

بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار میں مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچے ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
معروف خبر رساں ایجنسی کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنوری 1989 سے اب تک بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے 96,497 کشمیریوں میں 933 بچے شامل ہیں ۔بھارتی فوجی کارروائیوں نے 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد کشمیری بچوں کو یتیم کر دیا۔2010 کے بعد بھارتی فوج کے پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کے حملوں سے سینکڑوں کشمیری بچے بینائی سے محروم ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی فوج کے جعلی مقابلوں میں کم عمر کشمیری بچے شہید اور بہت سے بھارتی کالے قوانین کے تحت جیلوں میں قید ہیں۔آزادی پسند رہنماؤں نے عالمی اداروں سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم کا شکار کم سن بچوں کو تحفظ دینے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسے عالمی ادارے بہت بار مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم اور قتل عام پر رپورٹ جاری کر چکے ہیں۔
عالمی ماہرین کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بچوں پر تشدد اور ظلم مودی حکومت اور بھارتی فوج کی سوچی سمجھی سازش ہے ۔عالمی قوانین کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچے بھارتی ظلم کی بھاری قیمت چکا رہے ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button