پاکستان پریس ریلیزتازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

"اپنا کھیت، اپنا روزگار" اسکیم کے ذریعے 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو زمین اور روزگار فراہم کیا گیا ہے

سید عاطف ندیم-پاکستان،وائس آف جرمنی اردو نیوز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ملاقات کی، جس میں عالمی صورتحال کے تناظر میں ملکی حالات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ملاقات میں صوبائی اسمبلی کی کارروائی کو باہمی ہم آہنگی سے مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ جیل اصلاحات کے لیے قانون سازی سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی قانون سازی کے عمل میں شمولیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے نیشنل پیغام امن کمیٹی میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے پیش کی گئی پالیسی کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے "اپنا کھیت، اپنا روزگار” سکیم کے اجرا پر بھی وزیراعلیٰ کو مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ "اپنا کھیت، اپنا روزگار” سکیم پوری ٹیم کی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام کی فلاح کے لیے ہر روز نئے منصوبے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ اب پسماندہ علاقوں پر مرکوز ہے، جہاں سڑکوں پر الیکٹرک بسیں چلائی جا رہی ہیں اور زراعت میں جدید مشینری متعارف کرائی جا رہی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ "اپنا کھیت، اپنا روزگار” اسکیم کے ذریعے 30 ہزار بے روزگار خاندانوں کو زمین اور روزگار فراہم کیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button